ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں امیت شاہ کی قیادت میں بی جے پی پدیاترا کا منصوبہ

منگلورو میں امیت شاہ کی قیادت میں بی جے پی پدیاترا کا منصوبہ

Tue, 26 Sep 2017 12:55:45    S.O. News Service

منگلورو 26؍ستمبر(ایس او نیوز) منگلورو چلو بائک ریالی کی مکمل ناکامی کے بعد بی جے پی کی طرف سے نئے منصوبے بنائے جانے کی خبریں آرہی ہیں جس کے مطابق جلد ہی یہاں ایک پدیاتراکی جائے گی اور اس کو کامیاب بنانے کے لئے پارٹی صدر امیت شاہ سے گزارش کی جائے گی کہ اس پدیاترا کی قیادت کریں۔

مصدقہ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق حکومت کرناٹک کی طرف سے بائک ریالی کی اجازت نہ دینے اور بی جے پی کو صرف ایک عام اجلاس پر اکتفا کرنا پڑا تھا اس کا کچھ بڑا اثر نہ ہوتادیکھ کر دہلی میں کچھ دن پہلے منعقدہ کورکمیٹی کی میٹنگ میں پدیاترا کی اس نئی تجویز پر غور کیا گیا ہے اور کرناٹکا الیکشن کے پارٹی انچارج پرکاش جاوڈیکر نے ریاستی بی جے پی قیادت سے وعدہ کیا ہے کہ وہ امیت شاہ کو اس پدیاترا میں شامل ہونے پر آمادہ کریں گے، بشرطیکہ ریاستی ذمہ داران اس کی پوری طرح تیاریاں کرلیں۔

خیال رہے کہ کیرالہ میں "ہندوؤں کے قتل" کی مذمت کرنے کے لئے3اکتوبرسے 5اکتوبر تک پدیاترا منعقدہونے والی ہے اور اس میں امیت شاہ شریک ہورہے ہیں۔اس وقت چونکہ امیت شاہ منگلورو سے ہوکر گزرنے والے ہیں اس لئے ریاستی بی جے پی بھی اس موقع سے فائدہ اٹھا کر امیت شاہ کی قیادت میں ہی منگلورو میں بھی پدیاترا منعقد کرنے پر سنجید گی سے غور کررہی ہے۔


Share: